گوادر (آئی این پی ) توسیعی
کام کے پیش نظرگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ،
تربت یا پسنی ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کے بعدگوادر
ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر
ایئرپورٹ کا رن وے یکم سے30 جولائی تک بند رہے گا،رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے
پیش نظر کیا گیا ہے۔رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا،
رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے ے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا
ہے۔متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا
سکتا ہے، توسیعی کام کیبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔
Monday, June 19, 2017
امریکہ کا قطر پر الزام
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی حکومت نے ایک بار پھر قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کو پچھلے کئی برسوں سے قطر سے وافر مقدار میں امداد ملتی رہی ہے،شام میں لڑنے والی النصرہ کے لیے قطر فنڈز کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اس حوالے سے واشنگٹن ماضی میں بھی قطر کو متنبہ کرتا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے مختلف ذرائع سے قطر کو دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے کہا جاتا رہا ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر دوحہ کو آگاہ نہیں کیا گیا تاہم امریکا دہشت گرد تنظیموں کو قطر سے ملنے والی امداد پر بار بار اپنی تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ اپنا نام بدل کر فتح الشام محاذ رکھنے کے بعد قطر سے بڑی مقدار میں چندہ اکھٹا کرتی اور تاون کی رقوم وصول کرتی رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فتح الشام محاذ کے لیے قطر امداد کے حصول کا سب سے موثر اور بڑا ذریعہ ہے۔اگرچہ شام میں سرگرم اس گروپ کے بجٹ کے بارے میں درست اعدادو شمار نہیں ہیں تاہم امریکی عہدیداروں کا اندازہ ہے کہ تنظیم سالانہ 1 کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کرتی ہے اور اس کا سب سے بڑا حصہ قطر سے آتا ہے۔امریکی تھینک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق النصرہ کے جنگجوں کے لیے قطر میں دو مشہور شخصیات چندہ جمع کرتی ہیں۔ ان میں کویت حجاج العجمی جو ٹویٹر کے ذریعے لوگوں سے چندہ وصول کرنے کی مہم چلاتے ہیں اور دوسرا ایک قطری شہری جس کی شناخت سعد الکعبی کے نام سے کی جاتی ہے سرگرم ہے۔ یہ دونوں شام میں النصرہ اور اس قبیل کی دوسری تنظیموں کے لیے رقوم جمع کرتے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ الکعبی ماضی میں القاعدہ کے لیے بھی فنڈ ریزنگ کرچکے ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے اہم ترین معاونت کاروں کا الزام بھی عاید کیا گیا تھا۔
تھائی لینڈ میں سرکس کے مگرمچھ نے چڑیا گھرکے محافظ کا سر چبا ڈالا۔۔
نکاک(این این
آئی)وحشی جانوروں کو سدھانے کے باوجود ان کے ساتھ کھیل تماشا بعض اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے۔اس کی ایک تازہ مثال حال ہی
میں تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی جزیرہ ’کوہ ساموی‘ میں قائم ایک چڑیا گھر میں اس
وقت سامنے آئی جب چڑیا گھر کے ایک محافظ نے سرکس کے کھیل کے طورپرایک مگر مچھ کو
سہلانے کی کوشش کی تو اس نے خلاف معمول محافظ کا سر اپنے جبڑوں میں لے کر چبا
دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس المناک واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر
سامنے آئی ہے جس میں محافظ کا سر مگرمچھ کے جبڑوں میں دیکھا جاسکتا
ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب چڑیا گھر کے
محافظ نے سرکس کے مگرمچھ کے ساتھ سیاحوں کے سامنے معمول کا کھیل شروع کیا۔ چڑیا
گھر کا اہلکار اس کے مگر مچھ کے سامنے جھکا اور اپنا سر مگرمچھ کے سامنے رکھا۔
اگلے ہی لمحے مگر مچھ نے اس کا سر اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا۔ محافظ شدت تکلیف سے
چیخ پکار کرتا رہا۔ قریب تھا کہ وہ اس واقعے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا مگر مچھ
نے اسے چھوڑ دیا۔ مگر مچھ کے جبڑوں میں دبائے جانے کے باعث اس کے سرمیں شدید زخم
آئے اور وہ ہوش و حواس بھی کھو بیٹھا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سرکس کے مگرمچھ
کے ساتھ کھیل تماشے سے قبل محافظ نے چڑیا گھر میں آئے افراد کو اپنا ہاتھ بھی
دکھایا جو ماضی میں ایسے ہی ایک واقعے میں مگر مچھ کیحملے میں زخمی ہوگیا تھا اور
اس کی ایک انگلی کٹ گئی تھی۔
Subscribe to:
Comments (Atom)


