Monday, June 19, 2017

پاکستان کے اہم ترین ایئرپورٹ کو بند کرنے کا فیصلہ


گوادر (آئی این پی ) توسیعی کام کے پیش نظرگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ، تربت یا پسنی ایئرپورٹ متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کے بعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سے30 جولائی تک بند رہے گا،رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے ے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کیبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔

1 comment:

  1. Bet365 Casino & Promos 2021 - JTM Hub
    Full list of Bet365 Casino & Promos · Up to £100 in Bet Credits for new nba매니아 customers at bet365. Min https://febcasino.com/review/merit-casino/ deposit £5. Bet Credits available www.jtmhub.com for use upon settlement of bets to value https://septcasino.com/review/merit-casino/ of herzamanindir.com/

    ReplyDelete